رجسٹرڈ افغان مہاجرین بینک اکاؤنٹس کھلوا سکتےہیں: وزیراعظم


رجسٹرڈ افغان مہاجرین بینک اکاؤنٹس کھلوا سکتےہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین بینک اکاؤنٹس کھلوا سکتےہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکائونٹس کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

عمران خان نے کہا ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا تاہم اب افغان مہاجرین ملکی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کرسکیں گے۔

بینک اکاؤنٹس سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔

واضح رہے کہ اقتدارمیں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں مقیم افغانستان اور بنگلا دیشی شہریوں کے بچوں کو پاکستانی شہریت دینے کا عندیہ بھی دیا تھا تاہم حکومت کے اتحادیوں سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے اس پرتحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری