پاکستان ایرانی ریلوے نیٹ ورک سے مستفید ہونا چاہتا ہے: شیخ رشید


پاکستان ایرانی ریلوے نیٹ ورک سے مستفید ہونا چاہتا ہے: شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان ایرانی ریلوے نیٹ ورک سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایران کے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران ریلوے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔

وزیرِ ریلوے نے کہا کہ 70 سال میں پاک ایران تعلقات سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا، پاکستان ایران کے ذریعے یورپ، وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی پا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ ریل کے شعبے میں تعاون کے فروغ کا خواہش مند ہے، ایران تفتان تا کوئٹہ، چابہار تا گوادر ریلوے لائن تعمیر کے لیے تعاون کرے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کو قزوین تا رشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ایرانی حکومت کی جانب سے دعوت دی گئی تھی، افتتاحی تقریب میں شیخ رشید نے ایران کے صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری