برفباری سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمد و رفت معطل


برفباری سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمد و رفت معطل

شمال مشرقی بلوچستان میں بارش، ژالہ باری اور برف باری ہو رہی ہے، کوئٹہ، ہرنائی اور سبی میں موسلا دھار بارشوں اور کوژک ٹاپ پر برف باری سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمدورفت معطل ہو گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کوئٹہ میں 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کوژک ٹاپ پر برف باری سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمد و رفت معطل ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ملتان، بھکر، بہاول پور، صادق آباد، خان پور، اوباڑو، ڈہرکی، میر پور ماتھیلو میں بھی بارش ہوئی۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، مظفر آباد شہر اور گرد و نواح میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی،بنوں، کوہاٹ، خیبر میں وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیں۔

پنجاب میں کمالیہ، بورے والا، وہاڑی میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، سرگودھا شہر اور گرد و نواح میں برسات سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

گوجرہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں اور گرد و نواح میں ہلکی بارش ہو رہی ہے جبکہ ملتان، بھکر، بہاول پور، صادق آباد، خان پور، اوباڑو، ڈہرکی، میر پور ماتھیلو میں بھی بارش ہوئی۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پربارش کے باعث پھسلن ہے، ڈرائیور احتیاط کریں،مناسب رفتار سے گاڑی چلائی جائے اور وائپر درست رکھیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری