امریکا میں پاکستانی سفیرکی کانگریس کے ارکان سے ملاقات


امریکا میں پاکستانی سفیرکی کانگریس کے ارکان سے ملاقات

امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کیپٹل ہل میں کانگریس کے 3 اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سفیر پاکستان اسد مجید خان نے واشنگٹن میں سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جیمز اینہوف سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی اور خطے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسد مجید خان نے سینیٹ امور خارجہ کمیٹی کے رکن سینیٹر ٹاڈینگ سے ملاقات بھی کی، اس ملاقات میں ٹیکسٹائل، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر گفتگو کی گئی۔

امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ٹڈیوہو سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت ہوئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری