امریکا، بھارت اور اسرائیل خود دہشتگردی کے موجدہیں، حامد موسوی


امریکا، بھارت اور اسرائیل خود دہشتگردی کے موجدہیں، حامد موسوی

قائد تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ یہ اللہ کی مدد ہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجدکو خون میں نہلانے والے آسٹریلوی دہشت گرد کی شہریت سامنے آگئی ورنہ اس سانحہ کا الزام بھی پاکستان یا مسلمانوں پر تھوپ دیا جاتا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قائد تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ سیدحامدعلی شاہ موسوی کا کہنا ہے کہ ہر انسانیت دوست نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے بیگناہوں کے لواحقین کے دکھ درد میں برابرکا شریک ہے اور اسکی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن کی متلاشی عالمی برداری اپنا رویہ بدلے ورنہ دہشت گردی کا بے رحم لاوا ہر پرامن ملک کو جھلساتا چلا جائے گا۔
کشمیر کا مسئلہ’کچھ لوکچھ دو‘ پر مبنی تجارتی ایشو نہیں کروڑوں انسانوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے،پاکستان حالت جنگ میں ہے 39ملکی’ اسلامی فوجی اتحاد‘ کب پاکستان کی مدد کو اترے گا۔
10رجب کو امام محمد تقی علیہ السلام کے یوم ولادت پر تقاریب اور عشرہ اجر رسالت کے اختتامی پروگراموں میں استعماری دہشتگردی کیخلاف آوازِ احتجاج بلند کی جائے۔
سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ استعماری سرغنہ امریکا اور اسکے بغل بچے بھارت و اسرائیل دہشتگردی کے موجدہیں،روس کی شکست و ریخت کے بعد عالمی ایجنڈا کی روشنی میں امریکا نے مسلم ممالک اور مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کیلئے اپنے تیار کردہ جنگجوئوں کو دہشتگرد تنظیموں میں ڈھالا۔
انہوں نے کہا کہ جب سے ٹرمپ برسر اقتدار آیا ہے دہشتگردی کی خالق قوتوں کو وارے نیارے ہوگئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری