اسلام آباد میں 29سے 31مارچ تک ملک گیر کنونشن ہوگا‘مجلس وحدت مسلمین


اسلام آباد میں 29سے 31مارچ تک ملک گیر کنونشن ہوگا‘مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 29سے 31مارچ تک ملک گیر کنونشن ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان میں کہاگیا ہے کہ مجلس وحدت اسلامی احکامات پرعملدرآمد،امن و امان اور تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے جدوجہد کررہی ہے ہمارے اصول سب کیلئے واضح ہیں عوام کی خدمت ‘ فلاح وبہبود اورہرشعبے میں ترقی ہمارا عزم ہے مقاصد کے حصول کیلئے ہماری جدوجہد قوم کے سامنے ہے۔
بیان میں کہاگیا کہ مرکزی قیادت کی جانب سے اسلام آباد میں 29 سے 31 مارچ تک ملک گیر کنونشن ہورہاہے جس میں پارٹی کی سالانہ کارکردگی پیش اور قائدین خطاب کرین گے مجلس وحدت نے مختصر عرصے میں عوام کی حقیقی نمائندگی حاصل کی جماعت نے ہر میدان میں ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری