ترک حکام نے مزید47 پاکستانی شہری ڈی پورٹ کردیے


ترک حکام نے مزید47 پاکستانی شہری ڈی پورٹ کردیے

ترک حکام نے اس ملک میں غیرقانونی طورپر مقیم مزید47 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  ترکی سے ڈی پورٹ کئے گئے 47پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے۔

ائرپورٹ ذرائع کے مطابق پیرکوترکی میں غیرقانونی طورپرمقیم 47پاکستانیوں کوخصوصی طیارے کے ذریعے واپس وطن بھیج دیاگیا۔31افرادکاسفری ریکارڈدستیاب نہ ہونے پر ایف آئی اے حکام نے انہیں انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ کہ ترک حکام نے 50 ہزار پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر سے سالانہ ہزاروں شہری روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے ترکی پہنچ جاتے ہیں، سالانہ متعدد پاکستانی شہری ایران میں بھی قانونی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کئے جاتے ہیں۔

ملک میں روزگار کے مواقع نہ ہونے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی غلط تبلیغات کی وجہ سے سالانہ ہزاروں شہری بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری