مستحکم اور پر امن پاکستان ہم سب کی ضرورت ہے،مولانا عون نقوی
ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمدعون نقوی نے کہا کہ مضبوط، مستحکم اور پر امن پاکستان ہم سب کی ضرورت ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رضویہ سوسائٹی میں علماء و معززین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک اندرونی و بیرونی خلفشار کا شکار ہے ایسے میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور حز ب اختلاف کو یکجا ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پرعلامہ شبیر الحسن طاہری،قاری سخاوت حسین حیدری،سردار حسن رضوی،حیدر علی شاہ تیموری،محمد احمد خان،مولانا غلام علی عارفی اور دیگر موجود تھے۔