آذربائیجان کا پاکستان کو تیل و گیس دینے کااعلان


آذربائیجان کا پاکستان کو تیل و گیس دینے کااعلان

آذربائیجان کے سفیرعلی علی زادہ نے پاکستان کو موخر ادائیگی پر تیل و گیس دینے کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آذربائیجان کے سفیرعلی علی زادہ نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی پاکستان سے مشاورت کرچکے ہیں، ہمارا جی ٹو جی معاہدہ پاکستان کے ساتھ اس وقت زیرعمل ہے اور آذربائیجان برادرانہ تعلقات اور ریاستی ضمانت کے تحت پہلے سے ہی پاکستان کو تیل سے متعلقہ مصنوعات فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو موخر ادائیگی کی سہولت پر تیل اور گیس فراہم کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری