کوئٹہ ہزارگنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکا ،16 افراد شہید، 30 زخمی


کوئٹہ ہزارگنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکا ،16 افراد شہید، 30 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہرکوئٹہ میں ہزار گنجی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 30 زخمی ہوگئے، زخمیوں کوبولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  کوئٹہ کے علاقہ ہزارگنجی کی فروٹ مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں سولہ افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوئے، جائے وقوعہ پر ریسکیو کارروائیاں جاری ہے اور زخمیوں کوبولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکےکی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق دھماکے میں ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ، دھماکاخیزموادآلوؤ ں میں رکھاگیاتھا، جاں بحق افرادمیں سیکیورٹی اہلکاربھی شامل ہے جبکہ 8 جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری