ایران کے سیلاب سے متاثرعلاقوں میں پاکستانی شہریوں کی جانب سے دی جانے والی امداد کی تقسیم+ تصاویر


ایران کے سیلاب سے متاثرعلاقوں میں پاکستانی شہریوں کی جانب سے دی جانے والی امداد کی تقسیم+ تصاویر

اسلامی جموریہ ایران کے صوبے خوزستان کے مختلف علاقوں میں '' پاکستان ایرانی ترین ھمسایہ'' کی جانب سے امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان  میں امدادکی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے  ایرانی این جی او ''پاکستان ایرانی ترین ھمسایہ'' کے مدیراعلی نے پاکستانی شہریوں کی طرف سے دی جانے والی امداد '' «خاور» اور «بامداژ» نامی علاقوں میں تقسیم کیا۔

پاکستان ایرانی ترین ھمسایہ کے مدیراعلی«کمیلی فر» کا کہناہے خاور اور بامداژ کے تمام راستے کٹے ہوئے ہیں اور شہری محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

کمیلی فرنے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے پاکستانی شہریوں کی جانب سے دی جانے والی امداد جن میں کھانے پینے کی چیزیں، منرل واٹرکی بوتلیں اور دیگر امدادی سامان شامل ہے، سیلاب سے متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا ہم ان شاءاللہ اگلے مرحلے میں بھی صوبے کے ایسےعلاقوں کا انتخاب کریں گے جہاں امداد کی زیادہ ضرورت ہو۔

انہوں نے پاکستانی شہریوں کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی انسان دوستانہ اداروں منجملہ عالمی ریڈکراس کمیٹی نے بھی ایران کے سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کے لئے امدادی کارروائیوں میں شریک ہونے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے-

ایران میں اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے کوآرڈینیشن دفتر نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے کے لئے یہ ادارہ پوری طرح تیار ہے-

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری