غیر جانبدارانہ پالیسیوں کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا،علامہ ناظرعباس


غیر جانبدارانہ پالیسیوں کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا،علامہ ناظرعباس

صدرعلامہ سید ناظر عباس تقوی نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے میں بے قصور افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان میں دہشت گرد آزاد ہیں دوسری طرف شیعہ جوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدرعلامہ سید ناظر عباس تقوی نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے میں بے قصور افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر جانبدارانہ پالیسیوں کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا
متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکر ٹری اور شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے میں بے قصور افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ملک میں امن و امان قائم نہیں ہوا وقفے وقفے کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائیاں ناقص سیکورٹی اقدامات کو ظاہر کرتی ہیں دہشت گردی کے ختم نہ ہونے کی بنیادی وجہ اب تک مجر موں کو کیفرکردار تک نہ پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک پا لیسیوں میں غیر جانبداری نہیں ہوگی اُس وقت تک امن و امان قائم ہونا مشکل نظر آتا ہے ایک طرف دہشت گرد اپنی کارروائیاں کرتے ہوئے آزاد گھوم رہے ہیں اور دوسری طرف کراچی میں شیعہ نوجوانوں کی مبینہ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جو ایک تشویشناک عمل ہے، ہم نے ہمیشہ آئینی اور قانونی جدوجہد کی ہے ہمیں متعلقہ اداروں سے امید ہے کہ وہ بے گناہ جوانوں کو رہا کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری