وزیر اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،’وزیراعظم نے تہران پہنچنے سے قبل مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی اور صوبہ خراسان رضوی کے گورنر علی رضا حسینی سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کی جانب سے پڑوسی ملک تہران کا پہلا دورہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی سعدآبادپیلس میں ایرانی صدرحسن روحانی نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں میں ملاقات جاری ہیں، دونوں ملکوں میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعد آباد پیلس پہنچے تو پرتپاک استقبال کیا گیا،ایرانی صدرحسن روحانی نے وزیراعظم کااستقبال کیا، عمران خان کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائےگئے جبکہ انھوں نےگارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔
گذشتہ روز زیر اعظم عمران خان کاایران کے دو روزہ دورے پر مشہد پہنچنے پر گورنر جنرل خراسان رضا حسینی نے استقبال کیا اور انھیں گارڈآف آنرپیش کیاگیا تھا۔
وزارت عظمیٰ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، مشیر تجارت عبدالزاق داؤد، معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم سید ذوالفقار عباس بخاری، خصوصی معاون برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ظفراللہ مرزا اور خصوصی معاون برائے پیٹرولیم ندیم بابر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔