پشاور میں انسدادپولیومہم بدنام کرنے کی سازش کرنے والا شخص گرفتار


پشاور میں انسدادپولیومہم بدنام کرنے کی سازش کرنے والا شخص گرفتار

پشاور میں انسدادپولیومہم بدنام کرنے کی سازش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نذر محمد نے ویکسین کو ناقص دکھانے کیلئے صحت مند بچوں سے بے ہوشی کی ایکٹنگ کرائی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پشاورمیں پولیومہم کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش کاپردہ فاش ہوگیا، بچوں سے بیہوشی کاڈرامہ کرانے کی ویڈیو نشر کی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور بچوں سے بیہوشی کا ڈرامہ کرانے والے ملزم نذر محمد کوگرفتار کرلیا۔

ناقص ویکسین فلاپ ڈرامے کا ڈراپ سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں دیکھاجاسکتاہےکہ ایک شخص بچوں کوزبردستی بسترپر لٹاکر بے ہوشی کاڈرامہ رچا رہا ہے لیکن بچے تندرست دکھائی دے رہے ہیں۔

پشاورمیں پولیوویکسی نیشن سےبچوں کی حالت غیر ہونے کی افواہوں نےکھلبلی مچادی تھی،اوراسپتالوں میں عوام کاتانتابندھ گیاتھا۔ماشوخیل میں افواہوں پرمشتعل افراد نے مرکزی صحت پردھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کرکے آگ لگادی تھی، جس کے بعد بارہ مشتعل افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وزیرصحت ہشام انعام کا کہنا تھاسوچی سمجھی سازش کے تحت انسداد پولیو مہم کے خلاف آگ بھڑکائی گئی۔ویکسین سے کسی بچےکی حالت نہیں بگڑی میری اپنی بیٹیوں نے بھی وہی قطرے پیئے، مسجدوں سے اعلان کرا کر افراتفری مچائی گئی سازش کرنے والوں کو بے نقاب اور سزا ملنی چاہیے۔

وزیر صحت خیبر پختونخواہ کا کہنا ہے فیصلہ کیا ہے کہ پولیو مہم جاری رہے گی، کل افواہیں پھیلائی گئیں کہ پولیو ویکسین خراب ہے سب جان گئے ہیں یہ ایک پروپیگینڈا تھا۔

بعد ازاں پشاورمیں رات گئے چیف سیکریٹری خیبرپختونخواکی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں کسی بھی جعلی پروپیگنڈے پر انسداد پولیو مہم نہ روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری