پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ سے میزائل فائر نگ کا کامیاب تجربہ


پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ سے میزائل فائر نگ کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندر کی سطح سے زمین پر میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پی این ایس معاون سے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر مزائل فائر کیا۔
انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کئے گئے میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’یہ میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ’ بحیرہ عرب میں مزائل فائرنگ کا یہ تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد اور پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے‘۔
تجربے کے دوران وائس چیف آف نیول اسٹاف نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے میزائل سسٹم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے انجینئرز اور ریسرچرز کی خدمات کو سراہا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری