وزیراعظم کا سری لنکن ہم منصب کو فون، دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت


وزیراعظم کا سری لنکن ہم منصب کو فون، دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب رانل وکرم سنگھے کو ٹیلی فون کیا اوردہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب رانل وکرم سنگھے کوٹیلی فون کیا اورملک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نے حملوں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام بھی دہشتگردانہ حملوں پرافسردہ ہیں، دہشتگردی کا شکار ہونے کے باعث ہم سری لنکن بھائیوں کا دکھ سمجھتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکا کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی کے لئے سری لنکا کو تعاون کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی نے پوری دنیا کے امن کونقصان پہنچایا، اس کی کوئی سرحد اورمذہب نہیں ہے اوراس کے خاتمے کے لئے ہرممکن تعاون کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ 2 روزقبل سری لنکا میں مسیحی تہوارایسٹرکے موقع پرگرجا گھروں اورہوٹلوں پرہونے والے 8 بم دھماکوں میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری