وزیراعظم عمران خان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج چین روانہ ہوں گے


وزیراعظم عمران خان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آج چین روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ چار روزہ دورے پر آج دورہ چین پر روانہ ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان چین میں بیلٹ اینڈروڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ چینی صدر سےون آن ون ملاقات اٹھائیس اپریل کوہوگی۔

واضح رہے کہ  مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیرآبی منصوبہ بندی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ علی زیدی، رزاق داؤد، خسروبختیار، زلفی بخاری بھی وفد میں شامل ہیں۔

بیلٹ اینڈروڈ فورم کی تقریب میں چالیس ممالک کے رہنما اور سو سے زائد ملکوں ‘ بین الاقوامی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے وفود شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی ورلڈبینک سی ای اوکر سٹالینا جارجیوا اور آئی ایم ایف ایم ڈی کرسٹینالوگارڈ سے بھی اہم ملاقات طے ہیں، آئی ایم ایف ایم ڈی سے ملاقات 26 اپریل کو شام 5 بجے شیڈول ہیں۔

وزیراعظم کےاعزاز میں پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن ظہرانہ دےگی جبکہ چینی صدر شرکاکےاعزاز میں اعشائیہ دیں گے،گالہ پر فارمنسزبھی ہوں گی ، بیلاروس کے صدر اور ایتھوپیئن ہم منصب سے سائیڈ لائین ملاقات بھی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان 27 اپریل کوعالمی کانفرنس سینٹرپہنچیں گے، جہاں چینی صدر ان کا استقبال کریں گے، عمران خان ” ترقی کے نئےذرائع” کےموضوع پرخصوصی خطاب کریں گے، وزیراعظم یو این ترقیاتی ایجنڈا برائے 2030 کے سیشن میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم 27 اپریل کوچین کی نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کریں گے جبکہ چینی صدرشی جن پنگ سےون آن ون ملاقات28اپریل کوہوگی، ملاقات میں مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

وزیراعظم کی ہواوے کمپنی کے سی ای او سےملاقات شیڈول میں شامل ہیں، جبکہ پاک چین ٹریڈ انویسٹمنٹ فورم وزیراعظم کےاعزازمیں ظہرانہ دے گا، عمران خان کار بنانے والی نجی کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔

وزیراعظم چین میں عالمی نمائش میں پاکستانی اسٹال کا دورہ کریں گے، وہ چینی صدر،دیگرعالمی رہنماؤں کےہمراہ چینی اسٹال کادورہ کریں گے، عمران خان،عالمی رہنماؤں کوخصوصی ڈاکیومنٹری دکھائی جائےگی۔

عمران خان چائنہ گارڈن میں شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے اور چین کی ثقافتی نمائش 2019 میں بھی شریک ہوں گے۔ بعد ازاں 28 اپریل کو رات 11 بجے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے۔

خیال رہے عمران خان کے بیجنگ کے دورے کی ایک اہم خصوصیت پاکستان اور چین کے درمیان آزاد وتجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر دستخط ہونا بھی ہے، چین کے ساتھ تجارت کے فروغ کے دوران پاکستانی صنعتوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے معاہدے میں خصوصی اقدامات پر بھی غورکیاجارہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کومزید بڑھانے کیلئے دورے کے دوران کئی دیگر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری