امریکی اصل ھدف ایران اور روس کو نقصان پہنچانا ہے، جنرل حاتمی


امریکی اصل ھدف ایران اور روس کو نقصان پہنچانا ہے، جنرل حاتمی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کا اصل ھدف ایران اور روس کے مفادات کو نقصان پہنچانا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس جو خطے میں امریکی غنڈہ گردی کے خلاف فعال کردار ادا کررہے ہیں، انہیں امریکہ ٹارگٹ کررہا ہے.

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور اس کی سوچ نے ایران اور روس سے بڑھ کر پوری دنیا کے لئے مسئلہ کھڑا کردیا ہے جس کی وجہ سے آج پوری دنیا کو مسائل کا سامنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور روس علاقائی امن و استحکام کے لئے آزادانہ کردار ادا کررہے ہیں جنہیں امریکا دوسروں سے زیادہ ٹارگٹ کررہا ہے.

بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ امریکہ عالمی قوانین کی پرواہ کرتا ہے اور نہ ہی انسانی اصولوں کو اہمیت دیتا ہے جس سے عالمی برادری کے لئے سنگین خطرات لاحق ہیں.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو گزشتہ 40 سال سے امریکی پابندیوں کا سامنا ہے مگر ہم نے ان تمام سازشوں کو شکست دی ہے.

جنرل حاتمی نے شام سے متعلق ایران اور روس کے درمیان تعاون کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے شام میں قیام امن کے لئے اچھی کارکردگی دکھائی اور یقینا شام کی تعمیر نو کے لئے بھی مل کر تعاون کریں گے.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری