شمالی عراق میں ترک لڑاکا طیاروں کی فضائی کارروائی، متعدد شرپسند ہلاک


شمالی عراق میں ترک لڑاکا طیاروں کی فضائی کارروائی، متعدد شرپسند ہلاک

شمالی عراق میں ترک فوج کے لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں شدت پسند تنظیم پی کےکے، کے متعددخفیہ پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔

ترک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ فضائی کارروائی میں اسلحہ کے متعدد ذخائربھی تباہ ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں شدت پسند تنظیم پی کےکے، کے کم ازکم 14 جنگجو مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک فوج نے شمال عراق میں اس سے قبل بھی متعدد بار حملے کئے ہیں۔کرد باغی گروپ PKK کے خلاف ترکی نے شام اور عراق میں کارروائیاں کی ہیں۔

خیال رہے کہ Pkkکے باغیوں کو عراق میں اپنے اڈوں سے ترکی میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ایک عرصے سے عراقی سرحد پر پہاڑی دروں کو کنٹرول کرنا ہی ایک مؤثر طریقہ سمجھا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری