آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات


آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا اہم دور شروع ہو گیا، مذاکرات میں معاشی ترقی، پالیسی حکمت عملی اور آئی ایم ایف پروگرام کا جائزہ لیا جائےگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیرِخزانہ عبدالحفیظ شیخ کر رہے ہیں اوروزارتِ خزانہ تمام متعلقہ اداروں کو تحریری طور پر مذاکرات میں شرکت کی دعوت دے چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات میں وزارت خزانہ کے 3 ایڈیشنل سیکریٹریز اور ایک سینئر جوائنٹ سیکریٹری کے علاوہ ایڈیشنل سیکریٹری بجٹ ونگ، سرمایہ کاری ونگ کے ایڈیشنل سیکریٹری، وزارت خزانہ کے ڈی جی قرضہ جات، پاور ڈویژن کے سیکریٹری اور جوائنٹ سیکریٹری، پیٹرولیم ڈویژن کے سیکریٹری، سیکریٹری نجکاری، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین ایس ای سی پی بھی شریک ہیں۔

واضح رہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد کو ایف بی آر کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم، نجکاری پروگرام اور گیس ، بجلی کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری