افغان سرحد سے پاک فوج پر حملہ، 3 اہلکار شہید اورمتعدد زخمی


افغان سرحد سے پاک فوج پر حملہ، 3 اہلکار شہید اورمتعدد زخمی

سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف پاک فوج کے جوانوں پر افغان سرحد کی دوسری جانب سے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریباً 60 سے 70 دہشت گردوں نے پاک فوج کے اہلکاروں پر حملہ کیا، حملے میں پاک فوج کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جواب کارروائی کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری