مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس


مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پاکستان اسٹیل مل کے مستقبل سے متعلق فیصلے متوقع ہیں۔

وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دیا تھا جس پر آج تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سے قبل اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے اضافے کی سفارش کی تھی جسے کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سپرد کردیا تھا۔

اقتصادری رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز کو فعال بنانے کے لیے وزارت صنعت و پیداوار سے حکمت عملی طلب کر رکھی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری