ڈاکٹر رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک تعینات + نوٹیفکیشن


ڈاکٹر رضا باقر گورنر اسٹیٹ بینک تعینات + نوٹیفکیشن

حکومت پاکستان نے ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  ڈپٹی سیکریٹری سہیل تالپور کی جانب سے ڈاکٹر باقر کو تین سال کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان تعینات کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹررضاباقررومانیہ میں  آئی ایم ایف کےمشن چیف رہ چکے ہیں جبکہ وہ آئی ایم ایف کی ڈیٹ پالیسی ریویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب سابق گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کااستعفیٰ بھی منظور کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے معاشی صورتحال کے پیش نظر گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو عہدوں سے ہٹایا تھا جس کے بعد دونوں اہم نشستیں خالی ہوئیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری