سیاحت کے فروغ سے ہی ہم بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں: عمران خان


سیاحت کے فروغ سے ہی ہم بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں: عمران خان

ایچی سن کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف سیاحت کے فروغ سے ہی ہم بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شاہی قلعہ میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صرف سیاحت کے فروغ سے ہی ہم بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں، سابق حکمرانوں کو معلوم ہی نہ تھا کہ پاکستان میں پرکشش مقام ہیں، اپنی ثقافت اور تاریخی مقامات کو محسوس کرنے والی قومیں ان پر فخر محسوس کرتی ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ آرکیالوجی کو اپنے تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تاریخی مقامات کو محفوظ بنایا جاتا ہے، آنے والی نسلوں کیلئے ایسے مقامات محفوظ بنانا ضروری ہے، پاکستان میں ہندو مت، بدھ مت اور دیگر بے شمار مقامات ہیں، تمام تاریخی اور سیاحی مقامات کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ماضی کے حکمران چھٹیاں لندن اور امریکہ میں گزارتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ثقافت اور تاریخ کو محفوظ کرنے والی قومیں فخر محسوس کرتی ہیں۔

پشاور کے وال سٹی کیلئے لاہور وال سٹی سے مدد حاصل کریں گے۔ ملائیشیا میں صرف ساحلی سیاحت سے 20 ارب ڈالر منافع ہوتا ہے، ترکی کی بھی سیاحت میں سالانہ آمدن 40 ارب ڈالر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف شمالی علاقہ جات ہی سوئٹزرلینڈ سے دگنا ہیں اور ہم صرف سیاحت کے فروغ سے بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری