ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد پر عالم اسلام کو مبارکباد


ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد پر عالم اسلام کو مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےاسلامی ممالک کے صدور کے نام ماہ رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں امت مسلمہ کی سربلندی اور کامیابی کے لئے دعا کی.
صدرحسن روحانی نے عالم اسلام کے حکام سے دنیا بھر میں اسلامی بھائی چارے کے فروغ کے لئے اقدامات کرنے کی تاکید کی۔
صدر حسن روحانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک میں مسلمان قرآن پاک کی تعلیمات کے ذریعے اللہ کی بندگی اور اسلامی اخوت کی راہ میں گامزن ہوں اور اس مہینے کی برکت سے دنیا میں پائیدار امن و سلامتی کے لئے فضا قائم ہو.
واضح رہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران،پاکستان،بھارت اور عراق سمیت متعدد ممالک میں پہلا روزہ ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری