آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار


آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، حکومت کڑی شرائظ ماننے کو تیار ہے لیکن آئی ایم ایف ابھی تک ڈومور پر بضد ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستانی اقدامات پر اب بھی عدم اطمینان کا شکار ہے۔

حکومت نے بجلی گیس کے نرخ بڑھانے کی کڑی شرائظ بھی تسلیم کی اور ٹیکس آمدن میں چھ سوسے سات سو ارب کے اضافہ پر بھی رضامندی ظاہر کی لیکن آئی ایم ایف پاکستانی اقدامات پر اب بھی عدم اطمینان کا شکار ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو منانے میں مزید وقت درکار ہے، امید ہے اتوار تک صورتحال واضح ہو جائے گی، بات چیت اب مزید دو دن جاری رہے گی۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری