پاک افغان بارڈر پر ڈرون حملہ، کمانڈر اسد اللہ سمیت 5 افراد ہلاک


پاک افغان بارڈر پر ڈرون حملہ، کمانڈر اسد اللہ سمیت 5 افراد ہلاک

پاک افغان بارڈر پر ڈرون حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کمانڈر اسد اللہ سمیت 5 افراد مارے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ پاکستانی سرحد کے قریب افغان حدود میں لمن کے علاقے میں واقع ایک مکان پر ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈرون طیارے نے ایک گھر پر 2 میزائل فائر کئے، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں مارے جانے والوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے اور اسی گروپ کا کمانڈر اسد اللہ عرف سنگری بھی ہلاک ہونے والے افراد میں شامل ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری