ایچ آئی وی وائرس خطرناک صورتحال اختیار کر رہا ہے: حلیم عادل شیخ


ایچ آئی وی وائرس خطرناک صورتحال اختیار کر رہا ہے: حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میں اسمبلی کے فورم پرجنوری میں چیختا رہا کہ ایچ آئی وی وائرس خطرناک صورتحال اختیار کر رہا ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میری بات پر کوئی توجہ نہیں دی، کہا کوئی وائرس نہیں آپ سیاست کرتے ہو۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے حلقے میں لوگ ایچ آئی وی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے حلقے میں لوگ ایچ آئی وی سے متاثر ہو رہے ہیں، سندھ سرکار سے ان کا علاج نہیں ہوتا تو جواب دے وفاق خود آنے کے لئے تیار ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ گاؤں اللہ ڈنو سیلرو ایچ آئی وی سےزیادہ متاثر ہوا ہے، سندھ سرکار سے ان کا علاج نہیں ہوتا تو جواب دے وفاق خود آنے کے لئے تیار ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ ڈاکٹر مظفر گھانگرو کو رہا کرکے ان کا بھی علاج کروایا جائے، جو کہ ان کا بنیادی حق ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری