پاکستان کو 6 ارب ڈالر قسطوں پر جاری کیے جائیں گے: آئی ایم ایف


پاکستان کو 6 ارب ڈالر قسطوں پر جاری کیے جائیں گے: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان کو 6 ارب ڈالر 39 ماہ میں قسطوں پر جاری کیے جائیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مالیاتی پیکیج پر معاہدہ طے پانے کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق معاہدے پر عملدرآمد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد ہوگا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان آئندہ بجٹ کے خسارے میں 0.6 فیصد کمی لائے گا، روپے کی قدر کا تعین مارکیٹ کے طے کرنے سے مالی شعبے میں بہتری آئے گی۔

آئی ایم ایف کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری قائم رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان انتظامی اصلاحات سے ٹیکس پالیسی کے ذریعے قرضوں میں کمی لائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان آئندہ تین سال میں پبلک فنانسنگ صورت حال میں بہتری لائے گا، ٹیکسز کا بوجھ تمام شعبوں پر یکساں لاگو ہوگا، پاکستان کا بجٹ خسارہ (جی ڈی پی) شرح کا 0.6 فیصد ہوگا، بجٹ خسارے میں کمی کے لیے استثنیٰ کا خاتمہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق فری ایکسچینج ریٹ سے بہتر معاشی وسائل مختص ہوسکیں گے، فری ایکسچینج ریٹ سے مالی شعبے میں بہتری آئے گی، پبلک انٹرپرائزز کی گورننس کو بہتر بنایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اداروں کو مضبوط اور طرز حکمرانی بہتر کی جائے گی، ٹیرر فنانسنگ روکنے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق اقدامات کا تسلسل رہے گا، این ایف سی ایوارڈ متوازن بنانے کے لیے حکومت صوبوں سے بات کرے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری