کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی گرفتار


کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی گرفتار

کالعدم جماعت الدعوۃ اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولانا عبد الرحمان مکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت داخلہ اور پنجاب پولیس حکام نے عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔
وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیاہے،ان کے خلاف الزامات کی تفصیلات فی الحال شیئر نہیں کی جا رہیں۔
عبدالرحمان مکی کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی ہیں۔
عبدالرحمان مکی کالعدم جماعت الدعوۃ کے نائب امیر، سیاسی اور خارجہ امور کے نگران بھی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری