سعودی فوجی بیرکوں پر یمنی فوج کا میزائل حملہ/الضالع اور الحدیدہ پر سعودی بمباری


سعودی فوجی بیرکوں پر یمنی فوج کا میزائل حملہ/الضالع اور الحدیدہ پر سعودی بمباری

یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کے جواب میں فوجی بیرکوں پرمیزائل داغے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فوجی تربیتی مرکز پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے الضالع اور الحدیدہ پر کی جانے جارحیت کے جواب میں اتحادی افواج کے تربیتی مرکز کو زلزال 1 نامی میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق میزائل حملے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے یمنی فورسز نے جیزان اور کوہ قیس کے علاقوں میں ایک بڑے حملے کو پسپا کیا تھا جس میں بھی متعدد کرایے کے فوجی مارے گئے تھے۔

دوسری طرف امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی کرایے کے فوجیوں نے الضالع اور الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے جس کے نتیجے میں متعدد نہتے شہری زخمی ہوگئے۔

الحدیدہ میں سعودی کرایے کے فوجیوں کے حملوں میں ایک خاتون اور شیرخوار بچہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری