پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے: نورالحق قادری


پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے: نورالحق قادری

نورالحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات علماء کا کام ہے، وزیراعظم نے اسلامی فلاحی ریاست کی بات کی، پاکستان کوآزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ کی طرز پر نئے پاکستان کا مطلب ملک کو دوبارہ اصل منزل کی جانب گامزن کرنا ہے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد قرآن کی تعلیمات پرمن وعن عملدرآمد کرنا تھا تاہم بدقسمتی سے قوم کو صحیح راستے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیرمذہی امور نے مزید کہا کہ مدارس کی بندش سے متعلق محض پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مدارس کو بند کرنے کے کسی بھی پروپیگنڈے کاحصہ نہ بنیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری