سعودی فوجی مراکزپریمنی فوج کے جوابی میزائل حملے


سعودی فوجی مراکزپریمنی فوج کے جوابی میزائل حملے

یمنی سرکاری فوج نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے مراکزپر جوابی میزائل حملے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے فوجی مراکزکو زلزال 1 میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے الضالع کے علاقے الصدرین میں آل سعود کے اتحادی افواج کے مرکز پر تین میزائل داغے جس کے نتیجے میں متعدد کرائے کے فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔
''الربوعہ'' میں بھی سعودی اتحادی فوج کے مراکز پر میزائل داغے گئے جو اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ جب تک سعودی عرب کی جانب سے حملوں کا سلسلہ بند نہیں ہوتا تب تک جوابی حملے جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ یمن میں انسانی حقوق کے اعداد و شمار کے مطابق آل سعود کے اتحادی افواج کے حملوں میں اب تک بچوں اور خواتین سمیت 15 ہزار 185 عام شہری شہید اور22ہزار 822 زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ یمن جنگ میں سعودی اتحاد کو امریکا اور اسرائیل کی کھلی حمایت حاصل ہے اورانسانی حقوق کی نام نہاد تنظمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری