ایم کیوایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار


ایم کیوایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار

سی ٹی ڈی نے کراچی میں کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ملزمان کی شناخت عاقب گولڈن اور عامربھیا کےنام سے ہوئی، عاقب گولڈن ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کو اسلحہ فراہمی میں ملوث ہے۔

ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم عامر بھیا ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے، ملزم عامر بھیا، تاج محمد اور محمد آصف کو قتل کرچکا ہے، اس کے علاوہ ملزم عامربھیا جلاؤ گھیراؤ کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

اس کے علاوہ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے مشکوک افراد اور گگھروں کی تلاشی لی، ذرائع کے مطابق مذکورہ آپریشن لائنزایریا، شارع قائدین اور پریڈی اسٹریٹ کے علاقوں میں کیا جارہا ہے، آپریشن میں12رینجرز کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

آپریشن کے دوران مشکوک افراد اور مشکوک گھروں کی تلاشی لی گئی، اس موقع پر مخصوص مقامات کے داخلی وخارجی راستے بند کردیے گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری