سعودی عرب: مزید تین علماء کے سرقلم کئے جانے کا امکان


سعودی عرب: مزید تین علماء کے سرقلم کئے جانے کا امکان

انگریزی جریدے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عید الفطر کے بعد مزید تین علماء کے سرقلم کئے جانے کا امکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایک انگریزی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد حکومت مخالف مزید تین علماء کے سرقلم کئے جانے کا قوی امکان ہے۔
معروف مبلغ سلمان العودہ، عوض القرنی اور علی العمری کافی عرصے سے حراست میں ہیں، ان پر حکومت مخالف سرگرمیوں اور قطر کے حمایت میں تقاریر کرنے کا الزام ہے۔
انگریزی جریدے کے نامہ نگار ڈیوڈ ہارسٹ کا کہنا ہے کہ انہیں سعودی اینٹلیجنس اداروں سے معلوم ہوا ہے کہ ان تینوں افراد کو عید کے بعد غداری اور دہشت گردی کے الزامات میں پھانسی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں حال ہی میں 37 بے گناہ افراد کے سرقلم کرکے شہید کئے گئے تھے جن میں سے 32 شیعہ تھے، ان فراد کو جھوٹَے الزامات کے تحت شہید کیا گیا۔
یاد رہے جنوری 2016 میں سعودی حکام نے ایک دن میں 47 افراد کے سر قلم کرکے شہید کیے تھے جن میں ملک کے مشہور شیعہ عالم شیخ نمر النمر بھی شامل تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری