نجران میں یمنی فورسز کی زبردست پیشقدمی


نجران میں یمنی فورسز کی زبردست پیشقدمی

یمنی سرکاری فوج نے نجران میں سعودی اتحادی افواج کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے زبردست پیشقدمی کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کا کہنا ہے کہ نجران میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کو پسپا کرکے زبردست پیشقدمی کی ہے۔
المیسیرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے نجران کے علاقے ''الطلعہ'' پر قبضہ کرکے اتحادی افواج کو مکمل طور پربے دخل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے الطلعہ نامی علاقے پر قبضے کے دوران اسلحے کے کئی گوداموں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
دوسری طرف الحدیدہ میں یمنی شہریوں نے امریکا، اسرائیل اور آل سعود کے خلاف مظاہرے کئے ہیں الحدیدہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع جاری رکھا جائےگا۔
مظاہرین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظمیوں سے مطالبہ کیا فوری طور نہتے یمنیوں کے خلاف جاری مظالم کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
واضح رہے کہ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے 300 سے زائد حساس مقامات کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔
یمن نے سعودی اتحادیوں کو دھکمی دیتے ہوئے کہا ہے اگر حملے جاری رہے تو ان دونوں ملکوں کے حساس علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل یمنی فوج نے سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کو نشانہ کر آل سعود کے ہوش اڑا دیے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری