جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ضلعی انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان ضلع میں تمام تر اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں اور قابل اعتراض تقریروں کی فراہمی پر مکمل پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں ہر قسم کے ہتھیار کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہتھیار ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی اور گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر پابندی ہو گی۔