حکومت یوم القدس کا پروگرام سر کاری سطح پر منانے کا اعلان کرے،مجلس وحدت مسلمین


حکومت یوم القدس کا پروگرام سر کاری سطح پر منانے کا اعلان کرے،مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین نے حکومت پاکستان سے یوم القدس کا پروگرام سر کاری سطح پر منانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سند ھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے تنظیم کے دیگر رہنمائوں علامہ احمد اقبال رضوی،سید علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو دنیا بھر میں فلسطینیوں سے یکجہتی اور مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے ’’عالمی یوم القدس‘‘ منایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یوم القدس کا آغاز ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی کے فرمان پر شروع ہو اتھا۔
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ فلسطین کا زکو مضبوط اور توانابنانے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت پاکستان یوم القد س جیسے عالمی پروگراموں کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔
علامہ باقر زیدی نے کہا کہ اس سال بھی رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم القدس منایا جائے گا اور ملک بھر کی طرح سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم القدس کی ریلیاں اور احتجاجی مظاہروں سمیت کانفرنسز اور اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری