فلسطینی مسلمانوں کا دفاع شرعی ذمہ داری ہے، امام خامنہ ای
امام خامنہ ای نے یونیورسٹیوں کے پروفیسروں، اساتذہ، ممتاز شخصیات اور دانشوروں کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: فلسطینی مسلمانوں کا دفاع شرعی ذمہ داری ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے ممتاز شخصیات اور دانشوروں کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: کہ عالمی یوم قدس اس سال ہر سال کی نسبت کہیں زیادہ اہم ہے اور اس کی اہمیت کی وجہ امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کی جانب سےعلاقے میں خیانت اور جارحیت ہے جو اس طریقے سے صدی معاملے کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکی حکام کی جانب سے فلسطین کے مسئلے کوحذف کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہو ئے فرمایا کہ صرف ماضی اور حال میں ان کے لہجے اور ادبیات میں فرق آیا ہے اس لئے عالمی یوم قدس اس سال ہر سال کی نسبت کہیں زیادہ اسلامی اور انسانی جذبے کے تحت جوش و خروش کے ساتھ منایا جائےگا۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں مذاکرات کے بارے میں غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے پروپگنڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کا یہ کہنا کہ ایران مذاکرات کی میز پر آئے در اصل ان کا مقصد امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنا ہے تاہم ہمیں دوسرے ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہم یورپی ممالک اور دوسروں سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نےاس جانب کہ مذاکرات میں اصل مسئلہ موضوع کا انتخاب اور تعین ہے فرمایا کہ ہم ہر موضوع کے بارے میں مذاکرات نہیں کریں گے اور(ایران کی ناموس اور انقلاب) ایران کی دفاعی طاقت کے بارے میں مذاکرات کرنا چاہتے ہیں توان موضوعات کے بارے میں کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک بار پھر اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے فرمایا کہ اس سے پہلے بھی کہا جا چکا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا نہ فقط کوئی فائدہ نہیں ہے بلکہ اس کے نقصانات ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران پر امریکی دباو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران کے پاس امریکی دباو ڈالنے والے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت و صلاحیت موجود ہے۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کی سائنسی صلاحیتوں اور پیشرفت کو تسلط پسند اور سامراجی طاقتوں کی تشویش کی وجہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ایران کی روز افزوں سائنسی پیشرفت صرف ہمارا دعوی نہیں ہے بلکہ دنیا کے سائنسی مراکز نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی سائنسی پیشرفت دنیا کے 13 برابر ہے اوربعض دیگر علوم میں تو ایران عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔