حج 2019 کے سلسلے میں سرکاری اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی آج ہوگی


حج 2019 کے سلسلے میں سرکاری اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی آج ہوگی

وزارت مذہبی امور کے مطابق کابینہ سے منظوری پر سرکاری اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی آج کی جائے گی جس کا اہتمام وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دوسری قرعہ اندازی میں 3 بار قرعہ اندازی میں ناکام افراد کو ترجیح دی جائے گی اور تقریباً ساڑھے 9 ہزار سے زائد خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملک بھر سے ہر سال لاکھوں عازمین حج سرکاری اور پرائیوٹ کوٹے کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کرتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری