شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان


شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان

شمالی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ نے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت جلسے، جلوسوں اور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کے مطابق شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ دفعہ 144 کا اطلاق غیر مقامی سرکاری ملازمین پر نہیں ہوگا۔

صوبائی انتخابات سے قبل دفعہ 144 کے نفاذ پر امیدواروں نے شکوہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ 144 کے نفاذ کے بعد اب ہم اپنی انتخابی مہم کیسے چلائیں گے؟

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان عبدالناصر خان کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کی درخواست پر صوبائی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق مراسلہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کو بھیجا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ بھی ڈی پی او کی درخواست کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری