مولانا فضل الرحمن کو بھی گرفتارکیا جاسکتا ہے، سینئر صحافی


مولانا فضل الرحمن کو بھی گرفتارکیا جاسکتا ہے، سینئر صحافی

گزشتہ تین روز میں پاکستان میں نہایت اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں جن میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ن لیگ کے نائب صدر حمزہ شہبازشامل ہیں تاہم اب سینئر صحافی ہارون رشید نے دعویٰ کیاہے کہ جلد ہی مولانا فضل الرحمان کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہناتھا کہ جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف کسی بھی وقت کارروائی ہو سکتی ہے اور انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنے رشتہ داروں اورعملے کے نام پر نہایت قیمتی تین سو کنال زمین ہتھیائی ہے جو کہ شہیدوں کے نام پر رکھی گئی تھی ۔

ہارون رشید نے دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے کرنل قذافی اور صدام حسین کی حکومتوں کے ساتھ بھی مراسم رہے ہیں جبکہ انہوں نے سعودی انٹیلی جنس کے چیف سے بھی ملا قات کی تھی اس کے علاوہ وکی لیکس میں بھی یہ لکھا ہواہے کہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی سفیر سے کہا کہ مجھے وزیراعظم بننے میں مدد دیں۔

ہارون رشید کا کہناتھا کہ جنرل پرویز مشرف نے اپنی کابینہ کو بریفنگ میں بتایا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے انڈیا سے نقد پیسے لیے ہیں اور وہ پیسے وہیں سے ٹرانسفر ہو گئے ہیں، ان الزامات کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری