امام خامنہ ای سے جاپانی وزیراعظم کی ملاقات
جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے امام خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جاپان کے وزیراعظم شینزوآبے امام خامنہ ای سے ملاقات کی جس میں اہم علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر مملکت حسن روحانی بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ جاپان کے وزیراعظم ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں بروزبدھ ایران کے 3 روزہ دورے پرتہران پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔