جنوبی وزیرستان میں دہشت گردانہ حملہ ایک اہلکار جاں بحق


جنوبی وزیرستان میں دہشت گردانہ حملہ ایک اہلکار جاں بحق

تحصیل سراروغہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار چیک پوسٹ کے لیے پانی کا پائپ ٹھیک کرنے گیا کہ راستے میں دھماکا ہوگیا۔ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی ایازالدین کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لاچی کوہاٹ سے ہے۔

سپاہی ایاز الدین فرنٹیر کانسٹیبلری سے تھا، شہید اہلکار کی نماز جنازہ مانزئی قلعہ میں ادا کردی گئی، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری