مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ میں جوان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ میں جوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 2 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے مزید 2 نہتے نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

کشمیریوں کا کہنا ہے کہ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات کردیں اور مریضوں کو بھی اسپتال جانے کی اجازت نہیں دی گئی، انٹرنیٹ سروس اور موبائل سروس بند کردی گئیں۔

بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں سری نگر سے بنی ہال کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس بھی بند کردی جس سے مسافروں کو نہایت دشواری اور کوفت کا سامنا رہا۔

واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مسلم امہ سمیت عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری