تہران میں امریکی ڈرون کے ملبے کی نمائش+ تصاویر


تہران میں امریکی ڈرون کے ملبے کی نمائش+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کے گرائے جانے والے ڈرون کا ملبہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کے گرائے جانے والے ڈرون طیارے کے ٹکڑون نمائش کے لئے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو امریکی ڈرون آر کیو فور گلوبل ہاک کو ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر سپاہ پاسداران انقلاب نے مار گرایا تھا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہِ مبارک میں ایرانی فضائی حدود میں گرایا گیا۔
سپاہ پاسداران نے ایران دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہرقسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اگر جنگ ہوئی تو دشمن کو سخت پیشمان ہونا پڑےگا۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری