یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں 8 سعودی فوجی ہلاک


یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں 8 سعودی فوجی ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ نام نہاد اسلامی اتحاد کے اہلکاروں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 8 کرایے کے فوجیوں کوہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی نام نہاد اسلامی اتحاد کے اہلکاروں نے یمن سرحدوں پر حملہ کیا جس کی جوابی کارروائی میں 8 سعودی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے نجران کے ''السدیس'' نامی علاقے کے مضافات میں سعودی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔
دوسری طرف یمنی سرکاری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نجران میں ہی اتحادی افواج کے مرکز کو بلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ یمن جنگ میں اب تک 91ہزار600 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
غیر سرکاری تنظیم ’دا آرمڈ کنفلِکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا پروجیکٹ (اے سی ایل ای ڈی) کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق یمن میں 91ہزار600 افراد مارے گئے ہیں۔
(ACLED) نے سعودی نام نہاد اسلامی اتحاد کو آٹھ ہزار سے زائد عام یمنی شہریوں کو براہ راست نشانہ بنانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے(ACLED) نامی ادارے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور انصاراللہ کے درمیان جنگ کے نتیجے میں رواں سال 11 ہزار 900 عام شہری مارے گئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال 2018 میں 30 ہزار 800 افراد مارے گئے تھے۔
واضح رہے کہ یمن میں غذائی قلت کی وجہ سے 85ہزار معصوم بچے شہید ہوچکے ہیں اور اب بھی لاکھوں بچوں کی زندگی خطرے میں ہے۔
نام نہاد خادم الحرمین امریکا اور اسرائیل کی خشنودی کے لئے مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ یمنی فوج اور الحوثی قبائل امریکا اور اسرائیل کے سرسخت مخالف ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری