پیرس ایئرشو میں پاکستانی جنگی طیارے کا شاندارمظاہرہ


پیرس ایئرشو میں پاکستانی جنگی طیارے کا شاندارمظاہرہ

ہوائی نظاروں کے شائقین کے جمِ غفیر نے پیرس ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا جیٹ کا شاندار جامد اور فضائی نظارہ ملاحظہ کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اے ایف پی کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانس کے شہر پیرس کے علاقے بورجے میں منعقدہ ایئر شو کو عام عوام کے لیے کھولا گیا تھا جہاں میں ہفتہ وار تعطیل کے سبب ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد پر جوش شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
جہاں دیگر دفاعی ساز وسامان اور طیاروں کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر تیار کردہ جے ایف -17 تھنڈر بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا اور شو کے دوران سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
اس موقع پر پاک فضائیہ کے عہدیدار نے لڑاکا طیارے کی آپریشنل قابلیت اور جدید ترین ہتھیاروں کے بارے میں حاضرین کو معلومات فراہم کیں۔
ایئر شو میں شائقین پاکستان کے فخر کو وارفتگی سے دیکھنے کے منتظر تھے اور انہوں نے پاک فضائیہ کے وفد کے ہمراہ سیلفیز اور تصاویر بھی بنوائیں۔
جامد نمائش کے علاوہ پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کے تیار کردہ طیارے نے الوداعی ہوائی کرتب بھی پیش کیے۔
یوں جب طیارہ پیرس کی فضاؤں میں بلند ہوا تو بے تابی سے منتظر مجمے کا جوش دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔
سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے مناظر سے نہ صرف تماشائی پوری طرح محظوظ ہوئے بلکہ جب طیارہ فضائی اڈے پر اترا تو بھرپور تالیوں میں اسے سراہا۔
واضح رہے کہ دنیا کے سب سے برے فضائی شو میں پاک فضائیہ کے وفد کی شرکت اپنی قابلیت کے اظہار کے لیے بہترین موقع ثابت ہوئی۔
علاوہ ازیں ممکنہ خریداروں کو بھی بین الاقوامی منڈی میں جے ایف 17-تھنڈر کی صلاحیت کا جائزہ لینے کا موقع ملا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری