پاکستان کے وزیر خارجہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان وزارت خارجہ میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،افغان امن عمل،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ،مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے افغان صدر کا استقبال کیا، اشرف غنی ایئر پورٹ سے پروٹوکول کے ساتھ وزارت خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان وزارت خارجہ میں ملاقات ہوئی،دو طرفہ تعلقات،افغان امن عمل،باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیاگیا،افغان صدراشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں امن و اخوت کیلئے وضع کردی حکمت کو بہتری اوربہبود کیلئے بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا،ملاقات میں مواصلات ،توانائی ،ثقافت اور عوامی روابط بہتر بنانے،پاکستان افغانستان میں تجارت میں اضافے ،معیشت ،سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدراشرف غنی کے دورے سے پاکستان افغانستان مزید قریب آئیں گے،افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا یہی واحد راستہ ہے ،پاکستان نے ہمیشہ افغان نتیجہ خیز مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل کیلئے کھلے دل ،نیک نیتی سے مصالحانہ کردار اداکرتا رہےگا۔