بھارت میں بارش کے باعث دیوار گر گئی، 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی


بھارت میں بارش کے باعث دیوار گر گئی، 17 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بارش کے باعث رہائشی عمارت کی دیوار گرنے سے 17افراد ہلاک ہو گئے ۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ، بارشوں کےباعث 60 فٹ اونچی دیوار منہدم ہوکر جھونپڑیوں پر گر گئی۔

دوسری جانب پارکنگ ایریا میں کھڑی کئی گاڑیاں بھی گڑھے میں گر گئیں جبکہ ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے آج بھی ممبئ تھانے اور مغربی ساحلی علاقوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری